دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی رکن کانگریس کا دورہ آزاد کشمیر خوش آئند،ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی سے بھی ملاقات رکھنی چاہئے تھی، راجہ فاروق حیدر خان
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرو سا بق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی کانگرس کی رکن کا دورہ آزادکشمیر خوش آئند ہے مگر منتخب نما ئندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی رکھی جانی چاہیں تھیں، امریکی رکن کانگرس لائن آف کنٹرول پربھی گئیں مگر وہاں کے منتخب نمائندوں سے بھی ان کی ملاقات کا پروگرام نہیں رکھا گیا نہ ہی مقامی لوگوں اورسول سوسائٹی سے ان کی کوئی باقائدہ ملاقات رکھی گئی تھی۔
کشمیر ہائوس اسلام آبادمیں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بین الاقوامی وفود کو ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں مخصوص ماحول اور مخصوص لوگوں کے ساتھ اس لیے ملایا جاتا ہے کیونکہ وہاں کے عوام ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور وہاں کے لوگوں، سول سوسائٹی سے بین الاقوامی وفود کی اس لیے ملاقات نہیں کروائی جاتی تاکہ حقائق سامنے نہ آئیں لیکن آزادکشمیر کی صورتحال مختلف ہے یہاں بین الاقوامی وفود کو زیادہ سے زیادہ عوام کے منتخب نمائندوں سول سوسائٹی میڈیا عام لوگوں سے ملایا جانا چاہیے تاکہ یہ وفود ریاست کے دونوں خطوں کا فرق خود کشمیریوں کی زبانی جان سکیں اور انہیں کشمیر کی حقیقی صورت حال کا ادراک ہو سکے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں سے ان کی ملاقاتیں ضروری ہیں کہ انہیں معلوم ہو سکے کہ یہاں مکمل آزادی ہے یہاں کوئی پابندی نہیں جبکہ ہندوستان مخصوص پروگرام اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کراتا ہے۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں مقبوضہ جموں کشمیر کے مقبول اور جدوجہد آزادی کشمیر کی علامت نعروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعما ل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی نیازی حکومت کشمیر کا غیراعلانیہ سودا کرچکی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں سراج برکتی کے جدو جہد آزادی کے دوران لگائے جانے والے نعروں کے طرز پرفواد چوہدری کی طرف سے پی ٹی آئی کے جلسوں میں نعرے لگانا کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی تضحیک ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔
واپس کریں