دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ ،پاکستانی فوج کے 3 جوان شہید، دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)شمالی وزیر ستان میں افغانستان کے علاقے سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین جوان شہید ہو گئے، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا،افغانستان سے پاکستانی علاقوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے،یہ تشویشناک صورتحال جنگی سطح کی کاروائیوں کے علاوہ موثر سفارتی کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق بین الاقوامی سرحد کے پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کا پاکستانی فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا۔ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور (سکنہ جہلم، عمر 30 سال)، نائیک شعیب (ساکن اٹک، عمر 38 سال)اور سپاہی ثاقب نواز(عمر 24 سال سکنہ سیالکوٹ) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واپس کریں