دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر اعظم مودی 5اگست2019کے اقدام کے بعد پہلی بار کل مقبوضہ جموں کے سانبہ ضلع کا دورہ کریں گے
No image جموں23اپریل2022(کشیر رپورٹ)ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کل مقبوضہ جموں کے سانبا ضلع کا دورہ کریں گے،مودی اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کرنے کے بعد مسٹر مودی پہلی بار جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔مودی پنجایت ارکان کی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ8.45 کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ روڈ سرنگ کا افتتاح ، آبی ذخائر کی بحالی کے لیے ایک نئی اسکیم امرت سروور کا افتتاح، ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے لاگت کے دہلی سے امرتسر جموں کٹرہ ایکسپریس وے کا بھی سنگ بنیادرکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سانبا میں ہندوستانی فوج کے ایک کیمپ کے باہر ہندوستانی فوج پر کشمیر کے آزادی پسند مسلح مزاحمت کاروں کے ایک حملے میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور 9سے زائد زخمی ہوئے، جھڑپ میں دونوں مزاحمت کار ہلاک ہوئے۔ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں مسئلہ کشمیر کے حل ،ہندوستان سے آزادی کی مزاحمتی تحریک گزشتہ تیس سال سے جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے جبکہ ہزاروں ہندوستانی فوجی بھی مارے گئے۔
دریں اثناء وادی کشمیر کے پنچایتی نمائندوں کو اتوار کو سانبہ کے پالی گائوں میں منعقد ہونے والے پنچایتی راج دیوس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے ایک قافلے کی صورت فوج کے سخت حفاظتی انتظامات میں جموں روانہ کیا گیا۔ان میں مقبوضہ کشمیر کے پنچ ، سرپنچ، ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی ممبران شامل ہیں ۔پالی گائوں ورکنگ بائونڈری/کنٹرول لائین کے قریب واقع ہے۔
واپس کریں