دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر میں حالات بہتر نہیں، حالات بہتر ہونے پر ہی افسپا ہٹایا جائے گا،ضرورت پڑی تو فوج سرحد پار کارائی بھی کرے گی، وزیر دفاع راج ناتھ
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو خصوصی اختیارات دینے والا ایکٹ افسپا(AFSPA)مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی وقت ہٹایا جا سکتا ہے کہ جب وہاں حالات بہتر ہو جائیں،راج ناتھ نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ فوج کشمیر سے افسپا کو ہٹانے کی مخالف ہے،حقیقت یہ ہے کہ حالات کی وجہ سے کشمیر میں افسپا کو قائم رکھنا مجبوری ہے، جب بھی حالات بہتر ہوں گے،توافسپا ہٹا لیا جائے گا،فوج اندرونی سیکورٹی کے لئے نہیں ہوتی ،یہ دیگر فورسز اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ نے گوہاٹی میں سابق فوجیوں کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہندوستانی مسلح افواج سرحد پار جا کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گی جو ہندوستان کے دشمن ہیں۔
واپس کریں