دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اس سال10لاکھ افراد حج ادا کریں گے، پاکستان کے لئے81ہزار132افراد کا کوٹہ، سعودی حکومت نے حج پالیسی جاری کر دی
No image جدہ ( کشیر رپورٹ)سعودی حکومت سال2022میں حج کے موقع پر پاکستان کے لئے اکاسی ہزار ایک سو بتیس عازمین حج کی اجازت دی ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے2022کے لئے حج کوٹے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق اس سال10لاکھ افراد حج کریں گے۔
سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے ہوں گے جس کے لیے وزارت نے ایک لاکھ 51 افراد کا کوٹہ مختص کیا ہے۔۔ دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کے عازمین حج کی تعداد 81 ہزار 132 مختص کی گئی ہے۔بھارت کے لیے 79 ہزار 237، بنگلہ دیش کے لیے 57 ہزار 585 افراد کا حج کوٹہ، مصر کا کوٹہ 35 ہزار 375 افراد، نائیجیریا سے ترتالیس ہزار آٹھ، ایران سے 38 ہزار 481، ترکی سے37 ہزار 770 ، امریکہ سے 9 ہزار 504، روس سے11 ہزار 318، برطانیہ سے12ہزار348،فرانس9ہزار 268، چین 9190 ، تھائی لینڈسے5885، افغانستان سے13ہزاد582،یوکرین سے 91 اور انگولاسے 23 افراد حج ادا کرنے سعودی عرب آ سکیں گے۔مناسک کا آغاز آٹھ ذی الحج سے ہوتا ہے۔ رواں سال جولائی کے مہینے میں حج ادا کیا جائے گا۔
رواں سال 10 لاکھ ملکی و غیر ملکی افراد حج ادا کریں گے۔ ان میں سے 85 فی صد افراد غیرملکی جب کہ 15 فی صد ملکی عازمین ہوں گے جس کے مطابق رواں سال آٹھ لاکھ پچاس ہزار غیر ملکی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جب کہ مقامی افراد کی تعداد کو ڈیڑھ لاکھ تک رکھا گیا ہے۔ 65 سال تک کی عمر کے ویکسین شدہ افراد یہ فریضہ ادا کرسکیں گے۔بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ سفر سے 72 گھنٹے پہلے تک کا منفی کرونا پی سی آر ٹیسٹ جمع کرائیں۔


واپس کریں