دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے مقبوضہ جموں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں تین کشمیری فریڈم فائٹر شہید
No image سرینگر 24 اپریل2022(کشیر رپورٹ) ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گئے۔مقبوضہ کشمیر پولیس کے مطابق فوج نے پلوامہ ضلع کے پاہو علاقے میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کیا، اسی دوران فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی،پولیس نے دعوی کیا کہ جھڑپ میں تین کشمیری مزاحمت کار شہید ہوئے ہیں۔پولیس نے ہندوستانی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
مقبوضہ کشمیر میں فوج نے چند دن قبل ہی ایک جھڑپ میں پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے پر انہیں معمولی زخمی قرار دیا تھا جبکہ گزشتہ روز زخمی ہونے والے ایک فوجی افسر کی ہسپتال میں ہلاکت کی خبر دی گئی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے یہ ہندوستانی فوجی کشمیری فریڈم فائٹرز کی پستول سے ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ آج اتوار کو ہی ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی مقبوضہ جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہندوستانی فوج اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
واپس کریں