دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان سے ملحقہ افغان علاقوں سے پاکستان میں دہشت گرد حملے کرنے والے دہشت گرد گروپوں کو ہٹانا شروع کر دیا
No image نئی دہلی ( مانیٹرنگ رپورٹ) افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستانی حکومت کی سخت مخالفت کی وجہ سے پاکستان سے ملنے والی سرحد کے ساتھ کے افغان علاقوں سے دہشت گرد گروپوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا میں شائع ہندوستانی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا( پی ٹی آئی ) کی خبر کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے افغان علاقوں سے پاکستانی علاقوں میں گزشتہ دنوں کے متعدد حملوں، جس میں بارہ کے قریب پاکستانی فوجی شہید ہوئے،پر حکومت پاکستان کے سخت احتجاج پر پاکستان سے ملنے والی سرحد سے ملحقہ افغان علاقوں سے دہشت گرد گروپوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، جو پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔' پی ٹی آئی' کے مطابق طالبا ن حکومت نے پاکستان کے سخت احتجاج کے باوجود ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی سے انکا رکیا ہے جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، تاہم ان دہشت گرد گروپوں کو پاکستان سے ملنے والی سرحد کے ملحقہ افغان علاقوں سے ہٹایا جا رہا ہے۔
واپس کریں