دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر،رواں ماہ اپریل میں قابض ہندوستانی فوج سے جھڑپوں میں22فریڈم فاٹر شہید ،5ہندوستانی فوج ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہوئے
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ اپریل میںہندوستانی فوج اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے درمیان جھڑپوںمیں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوجی ذرائع کے مطابق رواں ماہ اپریل کے تین ہفتوں کے دوران ہندوستانی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں22مزاحمت کار شہید ہوئے ہیں جبکہ ان جھڑپوں میں ہندوستان کے5فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستانی فوجی ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میںبڑے پیمانے پر آپریشن کے سلسلے میں تیزی لائی ہے۔ان کے مطابق یکم اپریل کو ترکہ وانگام شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک مزاحمت کار شہید ہوا ۔چار اپریل کو سری نگرکے مائسمہ علاقے میں مزاحمت کاروںنے' سی آر پی ایف کے دستے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ہی ہلاک اور ایک فوجی شدید زخمی ہوا۔6اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع ترال میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں2کشمیری مزاحمت کار شہید ہوئے،9اپریل کو سرہامہ بجبہاڑہ میں فوجی آپریشن کے دوران ایک مزاحمت کار شہید ہوا۔10اپریل کو سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میںہونے والی جھڑپ میں2 مزاحمت کار شہید ہوئے۔11اپریل کو کھوربٹہ کولگام میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں2مزاحمت کار شہید ہوئے۔13اپریل کو کولگام کے کرن علاقے میں ایک ہندوستانی مخبر مارا گیا۔14اپریل کوضلع شوپیاں کے بادی گام علاقے میںفو ج کے ساتھ جھڑپ میں 4مزاحمت کار شہید ہوئے۔15اپریل کو پٹن میں ایک سرپنج مارا گیا۔16اپریل کو فوج کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔18اپریل کو پلوامہ کے کاکہ پوری علاقے میں کشمیری مزاحمت کاروں کے حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار مارے گئے۔22اپریل کو جموں کے سنجوا علاقے میں فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں 2مزاحمت کار شہید ،ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد فوجی زخمی ہوئے۔23اپریل کو کولگام کے مرہامہ علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 2مزاحمت کار شہید ہوئے۔24اپریل کو ضلع پلوامہ کے پاہو علاقے میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 3مزاحمت کار شہید ہوئے۔

واپس کریں