دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محی الدین وانی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان متعین
No image اسلام آباد27اپریل2022 ( کشیر رپورٹ) وفاقی حکومت کے سینئر بیوروکریٹ محی الدین وانی کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان متعین کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کیبنٹ سیکرٹریٹ سے آج اس کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محی الدین وانی ، بی ایس21، آفیسر پاکستان ایڈ منسٹریٹیو سروس، جو حال میں ایڈیشنل سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن تعینات ہیں، کو ٹرانسفر کرتے ہوئے فوری طور پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان متعین کیا جاتا ہے ۔ محی الدین وانی وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ پریس سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب کے علاوہ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔محی الدین وانی کا شمار وفاقی حکومت کے قابل ترین افسران میں کیا جاتا ہے۔
واپس کریں