دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، پونچھ میں ایل او سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر سمیت تین اہلکار زخمی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں سیز فائر لائین( لائین آف کنٹرول) پہ گشت کے دوران ایک دھماکے میں ہندوستانی فوج کے ایک میجر سمیت تین فوجی شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ایک دھماکے میں ہندوستانی فوج کے ایک میجر سمیت تین فوجی زخمی ہوگئے ۔ ہندوستانی فوجی حکام کے مطابق لائین آف کنٹرول پہ گشت کرنے والا فوجی دستہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ بارودی سرنگ بارش وغیرہ کی وجہ سے اپنی جگہ بدل کر ہندوستانی فوج کے گشت والے راستے میں آ گئی یا یہ بارودی سرنگ کشمیر فریڈم فائٹرز کی طرف سے نصب کی گئی تھی۔
ہندوستانی فوجی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز کرشنا گھاٹی سیکٹر فوجی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس وجہ سے میجر سمیت تین اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے اور انہیں علاج ومعالجہ کی کی خاطر ادھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والی ہندوستانی فوجیوں میں میجر گورو ناگ، نائب صوبیدار دلبیر اور حوالدار حکم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تیس سال سے زائد عرصے سے ہندوستان سے آزادی کے لئے مسلح مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ہندوستانی فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیر شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں ہندوستانی فوجی بھی کشمیری فریڈم فائٹرز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔
واپس کریں