دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ناکام ہو گی، بلاول اور شہباز سے میری بات ہوئی ہے۔شیخ رشید احمد
No image راولپنڈی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے جمعرات کو ریلوے ہسپتال میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے نئے ایمرجنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرکہا کہ اپوزیشن نے بہت حساس قسم کے ایف اے ٹی ایف بل کی مخالفت کی ،مجھے امید ہے کہ 20تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی نہ وہ کرسکتی ہے ،اگر ان کے سینیٹ کے الیکشن میں 64ممبر اس کمرے میں ہوتے ہیں اور اس کمرے میں جاتے ہیں تو وہ 44ہوجاتے ہیں ،کل 38ممبر ان کے کم تھے اور ان کو اتنا رگڑا لگا کہ جو بل نہیں بھی منظور ہونے والے تھے وہ بھی کل حکومت نے کروا لئے۔شیخ رشید نے دعوی کیا کہ اپوزیشن کی 20ستمبرکوہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ناکام ہوگی اور سوائے جلسے جلوس کے اور کچھ نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ بلاول اور شہباز دونوں سے میری بات ہوئی ہے ،سب پر با ش ہیں ، شہبا زشریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا لیکن کل قومی اسمبلی میں شہبا زشریف نے کوئی ایسی غلط بات نہیں کی بلکہ اس نے اسمبلی اور سپیکر کا بھی پورا احترام کیا اور کل پیپلز پارٹی زیادہ ایکٹو تھی لیکن شام کو میری شہباز اور بلاول دونوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔
واپس کریں