شوپیاں کے متعدد دیہاتوں میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن
No image سرینگر۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں کئی دیہاتوں کا گھیرائو کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی ہے۔بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں بھارتی فوج کے علاوہ سی آر پی ایف اور پولیس اہلکا ربھی شامل ہیں۔اس وقت بھارتی فوج خاسیپورہ اور بٹہ پورہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے۔بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ یہ آپریشن علاقے میں کشمیری فریڈم فائٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے۔ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی دندناتے پھر رہے ہیں۔
واپس کریں