دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سماہنی کے ندی ،نالوں میں زہر ،کرنٹ سے مچھلیوں کا شکار، جنگلی حیات بھی شدید متاثر، انتظامیہ،محکمہ وائلڈ لائف سے سخت کاروائی کا مطالبہ
No image سماہنی( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل بھمبر کے نالوں میں مچھلی کے شکار کے لئے زہر اور کرنٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے مچھلیوں کے بچے اور دیگر آبی جانور بھی ہلاک ہو رہے ہیں اور دیگر جنگلی جانور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، انتظامیہ کو اس سلسلے میں سخت کاروائی کرنا چاہئے۔ سماہنی کے معروف صحافی بدر السلام جعفری نے اس اہم معاملے کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وادی سماہنی کے قدرتی نالوں میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے کیلئے زہر اور کرنٹ لگانے کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے ندی نالوں میں بسنے والی نایاب جنگلی مرغیوں کے وجود کو بھی ختم کر دیا ہے۔ باغ پلی سماہنی نالے میں گذشتہ روز شکاریوں نے کرنٹ یا زہر کا استعمال کیا جس کے بعد لاتعداد چھوٹی بڑی مچھلیوں کے ساتھ دیگر آبی جانور ہلاک ہو گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف اور انتظامیہ سماہنی کی کمزور ترین پالیسی کے باعث غیر قانونی شکار کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ شہریوں نے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واپس کریں