دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر، رام بن میں متعین ہندوستانی فوجی نے خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات ایک ہندوستانی فوجی نے اپنی فوجی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔مقبوضہ کشمیر میں متعین دس لاکھ ہندوستانی فوج آزادی کی مزاحمتی تحریک کو دبانے کے لئے ہمہ گیر فوجی کاروائیوں کی وجہ سے شدید دبائو کا شکار ہے ، آئے روز ہندوستانی فوجی سخت ڈیوٹی اور چھٹیاں نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کر لیتے ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں خود کشی کرنے والے ہندوستانی فوجی کی تعداد سینکڑوں سے ہزاروںمیں تبدیل ہو رہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق جموں و کشمیر کے رام بن علاقے میں ایک ہندوستانی فوجی نے ہفتہ کو خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔فوج کے 12 آر آر والے سپاہی کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے جس نے رام بن ضلع کے نیل ٹاپ پر شام سوا پانچ بجے اپنی AK-47 سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔فوجی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ فوج کے 12 آر آر والے سپاہی کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے جس نے رام بن ضلع کے نیل ٹاپ پر تقریبا 1715 بجے اپنی AK-47 سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ اس طرح کا انتہائی قدم اٹھانے والے سپاہی کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
واپس کریں