چیئرمین فرحت علی میر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر ' سینٹرل بورڈ آف ریوینیو' کا پہلا باضابطہ اجلاس
No image مظفر آباد۔ آزاد جموں وکشمیر کے' سینٹرل بورڈ آف ریوینیو' کے پہلا باضابطہ اجلاس چیئر مین' سینٹرل بورڈ آف ریوینیو' فرحت علی میر کی زیرصدارت منگل کو مظفر آباد میں منعقد ہوا۔آزاد جموں وکشمیر کے آئین کی 13ویں ترمیم کے تحت آزادکشمیر کو منتقل ہونے والے اختیارات کے حوالے سے آزاد کشمیر میں سینٹرل بورڈ آف ریوینیو کا قیام عمل میں لایا گیا۔چیئر مین ' سی بی آر' کے چیئر مین فرحت علی میر کی زیر صدارت اجلاس میں 'سی بی آر' سے متعلق اہم امور زیر غور لائے گئے۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی، سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری سروسز ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری، سیکرٹری قانون ارشاد احمد قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز چوہدری محمد یونس اورکمشنرز محکمہ ان لینڈ ریونیو نے شرکت کی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے اندر ریونیو اکٹھا کرنے کے نظام میں مزید بہتری لانے اور محکمہ کو درپیش مسائل پر غور وغوص کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے اہداف طے شدہ اہداف سے زیادہ حاصل کرنے پر محکمہ کی کارکردگی کو سراہا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ کے رولز کا جائزہ لے کر ان میں مزید بہتری لائی جائیگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین CBRفرحت علی میر نے کہا کہ 13ویں آئینی ترمیم کے بعد آزاد کشمیر کے اندر CBRقائم کیا گیا اور آج اسکا پہلا باضابطہ اجلاس ہے۔ CBRکو منظم کریں گے اور اسکی استعداد کار میں اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اور موجودہ مالی سال کے پہلے کواٹر کے دوران محکمہ نے طے شدہ اہداف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں اسکے اہداف میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ CBRچونکہ حال ہی میں قائم ہوا ہے اس لیے اسکے جملہ معاملات مرحلہ وار حل کریں گے اور اسے ایک مضبوط ادارہ بنائیں گے جو ریونیو اکٹھا کر کے ریاست کی آمدن بڑھانے کا سبب بنے گا۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مختلف امور پر اہم فیصلے کئے گئے۔
واپس کریں