دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرینگر مائسمہ سے 10نوجوان انڈیا مخالف نعرے لگانے پر گرفتار
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے میڈیا کے مطابق محمد یاسین ملک کے فیصلے کے بعد بدھ کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد سری نگر کے مائسمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے کم از کم دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔مائسمہ کے مقامی لوگوں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ کئی نوجوانوں کو ان کے اہل خانہ کو وجوہات بتائے بغیر علاقے سے اٹھا لیا گیا ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ نوجوانوں پر سری نگر کے علاقے مائسمہ میں پتھرا اور ملک مخالف نعرے لگانے کا الزام لگایا گیا تھا، جو ہمیشہ احتجاج کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ پولیس عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر احتجاج کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد، پولیس نے بدھ کو مائسمہ میں دس افراد کو انڈیا مخالف نعرے بازی اور پتھرائوکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نوجوانوں پر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرنے پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے)کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز مائسمہ میں مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو نئی دہلی کی ایک عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یاسین ملک نے اپنا مقدمہ پیش نہیں کیا اور عدالت کو بتایا کہ وہ انصاف کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ان نوجوانوں کو پولیس سٹیشن میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
واپس کریں