دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کنٹرول لائین پہ شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے تاحیات وظیفے کا اعلان
No image میر پور۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لائین آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تاحیات وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائین پہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے وارثان کے لئے معاوضہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑہا کر دس لاکھ روپے کیا ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے یہ بات کھڑی شریف میر پور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب میں بتائی۔
واپس کریں