دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سید ابرار حیدر پریس فائونڈیشن کے وائس چیئر مین منتخب ، چیئر مین جسٹس سردار لیاقت حسین نے ممبران سے حلف لیا
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)31مئی 2022۔چیئرمین آزادجموں وکشمیرپریس فاونڈیشن جسٹس سردار لیاقت حسین نے کہا کہ صحافی برادری کسی بھی ملک کا عزت و وقارہے جو دنیا میں اپنے ملک ک عزت کا خیال رکھتے ہیں،آپ ملک کا چہرہ ہیں اور دنیا وہی دیکھے گی جومیڈیاسے دیکھائے گا۔ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، خوشی ہوئی کہ صحافیوں کے حافظ قرآن بچوں کے لیے وظیفے دیے جا رہے ہیں، ڈیتھ پیکج اور دیگر امداد دی جار ہی ہے تاکہ آپ کو معاشی لحاظ سے خودمختارکیا جا سکے۔ میں اپنے لیے آپ کا چیئرمین ہونا باعث عزت سمجھتا ہوں، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پریس فاونڈیشن ایک بہترین ادارہ ہے جس میں ایسی اصلاحات کی گئی ہیں جو صحافیوں کی فلاح و بہبو د کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آزادجموں وکشمیرپریس فاویشن کے نو منتخب ممبر بورڈ آف گورنرز سے حلف لینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات محمد رفیق نیئر، سیکرٹری اطلا عات /چیف الیکشن کمشنر پریس فاونڈیشن محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات /سیکرٹر ی پریس فاونڈیشن اظہر اقبال، وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی،سابق وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن چوہدری امجد، صدر پریس کلب سید آفاق حسین شاہ سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسڑیز کارپوریشن و ماحولیات محمد رفیق نیئر نے کہا کہ میں گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا چاہوں گا کہ آپ ان مقاصد کے لیے کام کریں جس کے لیے آپ کو منتخب کیا گیا ہے۔ پریس فاونڈیشن کا چیئرمین عدلیہ سے ہونا ایک بہترین فیصلہ ہے جن کی سرپرستی میں بہتر کام کیا جا سکتا ہے، پریس فاونڈیشن کے لیے سیکرٹری اطلاعات و ڈی جی اطلاعات بہترین کام کر رہے ہیں اور محکمانہ بریفنگ کے دوران اس ادارے کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئی ہیں جنہیں پورا کیا جا ئے گا۔وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کے مطابق پریس فاونڈیشن میں تمام مسائل کا جائزہ لے کر ان پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کے قلم میں صداقت ہونی چاہیے کیونکہ حقیقت پر مبنی الفاظ ہی معاشرہ میں بہتری لا سکتے ہیں اور تنقید برائے تنقید کے بجائے، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات / سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ اظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے پریس فاونڈیشن کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ ریاست کی صحافتی برادری نے آپ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے پریس فاونڈیشن کے سابق چیئرمین جسٹس سردار محمد نواز، جسٹس غلام مصطفی مغل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فاونڈیشن کے قوانین بنانے اور صحافیوں کی فلاح و بہبودکے لیے بہترین کام کیا جس کی وجہ سے آج ہم ممبران کو مختلف گرانٹس دے رہے ہیں، ہاوسنگ سکیم، پلاٹس کے علاوہ ڈیتھ پیکج اورممبران کے بچوں کی شادی کے موقع پر گرانٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات/چیف الیکشن کمشنر پریس فاونڈیشن محترمہ مدحت شہزاد نے گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب کے اختتام پروائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی اور سابق وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن چوہدری امجد کو چیئرمین پریس فاونڈیشن اور معاون خصوصی نے شیلڈ دی۔
قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر پریس فانڈیشن کے انتخابات کا عمل مکمل، مظفرآباد سے ممبر بورڈ آف گورنر سید ابرار حیدر بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل کسی امیدوار نے مقررہ وقت تک کاغذات جمع نہیں کروائے۔ کامیابی کا غیر سرکاری اعلان کر دیا گیا۔ پریزائیڈنگ آفیسر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات، سیکرٹری فانڈیشن راجہ اظہر اقبال نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ سید ابرار حیدر کے لیے عارف کشمیری، ناصر بٹ، شوکت کھوکھر، خالد چوہدری، زاہد بشیر اور اعجاز خلیق نے فارم کو تجویز اور تائید کیا، جبکہ اس موقع پر دیگر ممبران بورڈ بھی موجود تھے۔ وائس چیئرمین کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو تحریک کر دی گئی ہے۔


واپس کریں