دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے کہنے پر 13ویں ترمیم کی منظوری دی، راجہ فاروق حیدر کا اسمبلی سے خطاب
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کو محاذ آرائی کے بجائے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اسلام آباد جائیں اور اپنی بات کریں کچھ اپنی اداں پر غور بھی کریں، اس تلخی کی فضا میں اسلام آباد جا کر لانگ مارچ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا، آزادکشمیر حکومت کی کچھ حدود و قیود ہیں یہ کچھ دھاگے کے رشتے ہیں جسے ہم نے لوہے کی زنجیروں سے بھی مضبوط رکھا ہے، میں بھی بات کروں گا کہ فنڈز تنخواہوں میں اضافے کے لیے فراہم کیے جائیں مگر حکومت پاکستان کے پاس پیسے ہونگے تو وہ ہمیں بھی دیگی اور دیگر جگہوں پر بھی خرچ کریگی پاکستان اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران ترقیاتی بجٹ کے اہداف، آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کرنے اور مالیاتی خود مختاری حاصل کرنے سمیت اہم معاملات پر قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے خصوصی مہربانی کی۔ وہ یہاں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی بجٹ کٹوتی سے متعلق تحریک التوا پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ رہا ہے کہ ہم بات نہیں کرتے جب نوازشریف دسمبر 2016میں مظفرآباد آئے تو میں نے انہیں کہا کہ میں دوسرے درجے کا شہری نہیں بننا چاہتا آزادکشمیر کے مسائل ان کے سامنے رکھے تو انہوں نے کمال فراخد لی سے کہا کہ یہ بات اگر ہم سے کوئی اور بھی کرتا تب بھی میں یہ باتیں ضرور مانتا پھر مجھ سے پوچھا کہ یہاں بڑے بڑے نام رہے ہیں، وزیراعظم و صدر مگر کسی نے یہ بات کیوں نہیں کی تو میں نے انہیں کہا کہ کرسی کا لالچ ہوگا مجھے نہیں ہے یہ آپ کی امانت ہے مگر میں بات ضرور کرونگا جس پر انہوں نے کمال مہربانی کی۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے کہنے پر 13یں ترمیم کی منظوری دی آزادکشمیر کا وفاقی ٹیکسز میں سے شئیر دو عشاریہ تین فیصد سے بڑھا کر تین عشاریہ چھ فیصد کیا اور ہم نے فیصلہ کیا کہ گرانٹ نہیں لیں گے یہ مشکل فیصلہ تھا مگر ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا آج اس کا فائدہ ریاست کو ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹ کیا صرف آزادکشمیر پر لگی ہے یا باقی صوبوں پر بھی؟ اس لیے ہمیں ان تمام حالات کو بھی دیکھنا ہے

واپس کریں