دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر کے مشہور سنتور نواز پنڈت بھجن سوپوری انتقال کر گئے
No image نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر کے ایک ممتاز و معروف سنتور نواز پنڈت بھجن سوپوری 74سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔ پنڈت بھجن سوپوری 22 جون، 1948 کو سری نگر میں کشمیر کے مشہور 'صوفیانہ گھرانہ' کے موسیقاروں کے خاندان میں پیدا ہوئے، جو روایتی سنتور خاندان کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ سوگوار خاندان کے مطابق ان کی تدفین دہلی کے لودھی قبرستان میں کی جائے گی۔ پنڈت بھجن سوپوری نے سنتور اپنے دادا پنڈت سمسر چند سوپوری سے سیکھا ۔ ان کے والد پنڈت شمبو ناتھ سوپوری کو 'فادر آف میوزک' کہا جاتا تھا۔پنڈت بھجن سو پوری نے سنتور کی موسیقی میں نئی جہتیں دریافت کیں۔انہوں نے کئی اعزاز اور ایوارڈ بھی حاصل کئے۔
واپس کریں