انتخابی فہرستوں کی تیاری،آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا امید واران سے مشاورتی اجلاس 15 نومبر کوکشمیر ہائوس میں ہوگا
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں مہاجرین مقیم پاکستان کے ممبران اسمبلی و امیدواران سے15 نومبر کو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں مشاورتی ملاقات کریں گے۔چیف الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزادجموں کشمیر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا اود ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز مورخہ 15 نومبر کوکشمیر ہائوس اسلام آباد میں مہاجرین مقیم پاکستان جموں و ویلی کے حلقوں میں انتخابی فہرستوںکی تیاری کے سلسلہ میں منتخب ممبران اسمبلی اور الیکشن 2016 میں حصہ لینے والے امیدواران اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ الیکشن 2021 کے سلسلہ میں مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات کے لیے انتخابی فہرست ہا کی تیاری کا عمل 16 نومبر سے شروع ہو رہا ہے جس نسبت رجسٹریشن آفیسر اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کا تقرر عمل میں لایا جا چکا ہے نیز ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے لیے کوالیفائنگ ڈیٹ کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔
واپس کریں