دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر حکومت نے پارلیمانی عمل کو مفلوج کر رکھا ہے، مستقل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، اراکین اسمبلی کی مراعات میں اضافے کا بل واپس لینے کا اعلان۔ متحدہ اپوزیشن رہنمائوں کی پریس کانفرنس
No image مظفرآباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کی متحدہ اپوزیشن نے آزاد کشمیر اسمبلی سے ممبران اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں کا بل موجودہ معاشی حالات میں واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔منگل کوآزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سابق وزرا اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سردار یعقوب خان چوہدری یاسین شاہ غلام قادر سمیت متحدہ اپوزیشن اراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ حکومتی وزرا کو کمیٹیوں کا چئیرمین بنانا پارلیمانی عمل کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے ،قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے لیے مقرر کردہ ایام پورے نہیں ہوسکے ،آزادکشمیر کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اپوزیشن کورم پورا کرتی ہے اور حکومت توڑ دیتی ہے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ سپیکر مارشل لا ایڈمنسٹریٹر نا بنیں اسمبلی کے قواعد کو بلڈوز کرنا عوام کی رائے کو مسترد کرنے کے مترادف ہے ،وزرا نے پاکستان کی قیادت بالخصوص نوازشریف کے خلاف وزرا نے نامناسب زبان استعمال کی ،اپنی قیادت کے خلاف کسی کو نامناسب زبان استعمال نہیں کرنے دینگے ،سپیکر نے اپنا گروپ بنایا ہوا ہے جس کے تحت ایوان کو چلاتے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یاسین نے کہا کہ سپیکر نے پہلے دن سے جانبداری کا مظاہرہ کیا،قائد ایوان کے انتخاب میں بھی جانبداری برتی گئی جس کے خلاف ہم عدالت گئے اور عدالت نے بھی ہماری بات کو درست کہا ۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ نا صرف رواں اجلاس بلکہ بجٹ اجلاس کا بھی بائیکاٹ کرینگے ،عمران خان نے پاکستان توڑنے کی بات کی اس کی مذمت کرتے ہیں،سپیکر نے پارلیمانی تاریخ اور روایات کو روند ڈالا ،آزادکشمیر کے اندر یہ افراتفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
کرنل ( ر) وقار نور نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کا بل واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں ،آزادکشمیر کے بجٹ پر صرف 2 ارب کٹ لگا جبکہ پاکستان کی اپنی ایس ڈی پی پر پچاس فیصد کٹ لگا ،ہمارا ٹیکسز میں سے حصہ عمران خان کے دور میں 70 ارب بنتا تھا اس نے 50 ارب دیا پھر فاروق حیدر صاحب کے کہنے پر 5 کل 55 ارب دیا ،عمران خان نے جنوری میں بجٹ پر کٹ لگا دیا خط لکھا یہ الزام موجودہ حکومت پر لگا رہے ہیں ،قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں اور مراعات کا بل واپس لینے کا اعلان کرتے ہیں ۔کرنل ( ر) وقار نور نے اراکین اسمبلی کی مراعات میں اضافے کے بل سے دستبردار ہونے کی درخواست اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
واپس کریں