دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے ابتدائی مسودے مشتہر کر دیئے
No image مظفرآباد ( کشیر رپورٹ)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2022کے انعقاد کے سلسلہ میں ریوائزنگ اتھارٹیز مقرر کرتے ہوئے عوام الناس کی آگاہی اور سہولت کے لیے ابتدائی مسودہ انتخابی فہرست ہا (PER)رجسٹریشن آفیسران در آزادکشمیر کے دفاتر میں آویزاں کی گئی ہیں جس پر وہ اپنا ووٹ چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 8302پر بذریعہ ایس ایم ایس اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹ چیک کر سکتے ہیں۔

سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ا عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ رجسٹریشن آفیسر کے دفتر میں آویزاں انتخابی فہرست ہا (PER)میں اپنا نام ملاحظہ کر لیں۔ اگر کسی کا نام غلطی سے کسی دوسرے موضع کی انتخابی فہرست ہا میں درج ہو گیا ہے تو وہ بھی درست کروا سکتا ہے یا کسی ووٹ پر عذر یا اعتراض ہو تو وہ بھی متعلقہ اتھارٹی کے پاس اعتراض جمع کروا سکتا ہے یا کسی کا نام انتخابی فہرست ہا میں درج ہونے سے رہ گیا ہے تو وہ 10جون2022تا14جون2022تک اپنا نام بطور ووٹر اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر (ریوائزنگ اتھارٹی آفیسر)کے پاس درج کروا سکتا ہے۔
واپس کریں