دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 3کروڑ سے زیادہ ،امریکہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پہ
No image نیو یارک۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مصدقہ تعداد 3 کروڑ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے دنیا بھر میں نو لاکھ تینتالیس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس دبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پہ ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پیرو میں ہوئی ہیں۔ وہاں ہر ایک لاکھ شہریوں میں سے 97 افراد کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنا۔ اس کے مقابلے میں امریکا میں ہر ایک لاکھ شہریوں میں سے کووڈ انیس کا شکار ہو کر مرنے والے افراد کی تعداد 60 بنتی ہے۔ اس درجہ بندی میں بھارت اس وقت دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے زیادہ اور ہلاک شدگان کی تعداد 83 ہزار دو سو بنتی ہے۔ برازیل میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔اس عالمی وبا کو چھ ماہ کا عرصہ گزر نے کے باوجود اب تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور نہ ہی اب تک اس کے خلاف ویکسین متعارف کرائی جا سکی ہے۔
واپس کریں