دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی تینوں مسلح افواج میں چار سال کے لئے نوجوانوں کی بھرتی کے منصوبے کا اعلان
No image نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان نے اپنی تینوں مسلح افواج میں '' اگنی پتھ'' نامی سکیم کے تحت نوجوانوں کو چار سال کے لئے بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی میں اس فیصلے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کو چار سال کے لئے زمینی ، بحری اور ایئر فورس میں بھرتی کیا جائے گا ، ان نوجوانوں کو فوج سے نکلنے کے بعد اچھی تنخواہ اور اچھی سروس فنڈ پیکج دیا جائے گا، اگر کسی کی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے موت ہو جاتی ہے تو اس کے اہل خانہ کو بیمہ کی صورت میں کافی رقم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے افواج کے اخراجات میں بچت کے لئے یہ منصوبہ تیار کیا ہے بیرونی ممالک کی اسکیموں کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ سکیم تیار کی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف(سی ڈی ایس) کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واپس کریں