دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکومت کے لئے تکبر اورتعصب سے بچنا ضروری ہے، توہین رسالت اور مسلمانوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر چین وزارت خارجہ کابیان
No image بیجنگ(مانیٹرنگ رپورٹ)چین نے ہندوستان میں ' بی جے پی' حکومت کی طرف سے توہین رسالت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو تکبر اور تعصب سے گریز کرے اور دوسرے مذاہب کا احترام کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ہندوستانی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے مظاہروں اور مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کی پرتعصب انتقامی کاروائیوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مختلف تہذیبوں ، مختلف مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور برابری کی سطح پر ساتھ رہنا چاہئے ۔ہم متعلقہ خبروں کو دیکھ رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صورتحال سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تکبر اور تعصب سے بچنا ضروری ہے اور سب کو ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔چین کے ترجمان کا یہ بیان چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو چنگ ڈا شہر میں چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن(سی ایم سی)کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا سے بات چیت کی۔
واپس کریں