دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' آئی جے پی' روڈ کی توسیع اور تعمیر نو کاکام جاری، ہیوی ٹریفک، لوڈ ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک جام ،حادثات، کام مکمل ہونے تک ٹرکوں، لوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے ،شہریوں کا مطالبہ
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ)آئی جے پی روڈ پہ فیض آباد سے پیر ودھائی موڑ تک سڑک کی توسیع اور تعمیر کا جاری ہے ، راستہ خراب اور تنگ ہونے اور لوڈ نگ والی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے اور اس وجہ سے آئے روز حادثات بھی ہو رہے ہیں۔
سڑک کی توسیع کے لئے پرانی سڑک کے ساتھ گہری کھدائی بھی کی گئی ہے۔ ' آئی جے پی' روڈ پہ ہیوی ٹریفک اورلوڈنگ والے ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک کے شدید مسائل ہیں جس سے شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ہیوی ٹریفک ،لوڈ ٹرکوں کی وجہ سے آئے روز حادثات بھی ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ' آئی جے پی ' روڈ پہ تعمیراتی کام کی تکمیل پر ٹرکوں، لوڈنگ والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے تاکہ شہریوں کو شدید مشکلات اور ٹریفک جام کی صورتحال میں بہتری لائے جا سکے۔
واپس کریں