مقبوضہ کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میں کنٹرول لائین پہ بھارتی فوجی چوکی برفانی تودے کی زد میں آنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ،دو زخمی
No image سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے ٹنگڈار علاقے میںکشمیر کی لائین آف کنٹرول پہ واقع بھارتی فوج کے ایک اگلے مورچے میں متعین تین بھارتی فوجی برفانی تودے میں دب گئے جس سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔رات آٹھ بجے بھارتی فوج کی چوکی برفبانی تودے میں دب گئی ۔تینوں بھارتی فوجیوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز سے ہے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کا نام رائفل مین رکھل شرما ہے جبکہ رمیش چند اور گروندر سنگھ زخمی ہوئے۔
واپس کریں