دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کریں۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
No image نیو یارک ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام باہمی تنازعات کو حل کرنے کے لئے مثبت اپروچ اپنائیں تاکہ خطے میں میں موجود کشیدگی کو ختم کیا جا سکے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے اس سوال کہ بھارت کشمیر میں ڈیموگریفی تبدیل کررہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے، کے جواب میں کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو تبدیلی کی اس وقت جو میں نے بیان دیا تھا، میں آج بھی اس پر قائم ہوں اور ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کو تما م آپسی اختلافات کو دور کرکے مفاہمت کی راہ اختیار کرنی چاہئے ۔ گذشتہ سال بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے فورا بعد جاری کردہ بیان میں گٹیرس نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کو پرامن طریقے سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی مرکزی قرارداد کے حل کی راہ پر چلتے ہوئے دونوں ممالک کو آپسی اختلافات بھلاکر آگے امن و سلامتی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔
واپس کریں