دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد جیل میں ہنگامہ آرائی کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کا بیان
No image مظفرآباد18جون 2022(پی آئی ڈی) ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بروز ہفتہ جیل حکام کی تحریک پر سنٹرل جیل مظفرآباد میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سرچ اپریشن کیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قتل میں مقید قیدیوں اور حوالاتیوں کے گروہ جیل کے اندر سے منشیات سمیت دیگر جرائم کو منظم کرنے کا کام کرنے میں مصروف تھے ،جیل قواعد کے مطابق جیل انتظامیہ نے بذریعہ محکمہ داخلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کو آپریشن کی تحریک کی۔علی الصبح سرچ اپریشن شروع ہوا تو قیدیوں حوالاتیوں کے گروہ نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور جیل کی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ بیرکس توڑکر جیل سے نکلنے اور پولیس جیل عملہ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد بھی موقع پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے قیدیوں کو بیرکس میں واپس بھیجوادیا۔ حمید مغل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات / سپیشل سیکرٹری داخلہ خودبھی جیل پہنچے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد اور انتظامیہ کو بر موقع ہدایات جاری کیں۔ قیدیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم کسی بھی فرد یا گرو کو جیل کے اندر یا باہر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآبادندیم احمد جنجوعہ ایڈیشنل ایس پی سمیت پولیس کی بھاری نفری اپریشن میں شامل ہے۔
واپس کریں