وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی انتظامیہ کوحالیہ بارشوں اور برفباری میں الرٹ رہنے کی ہدایت
No image مظفر آباد۔وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران ہمہ وقت الرٹ رہیں اور تمام رابطہ سڑکیں بحال رکھنے کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جن علاقوں میں برفباری زیادہ ہے وہاں اشیا ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے وزرا حکومت چوہدری محمد عزیز، مصطفی بشیر، چوہدری شہزاد محمود،وقار احمد نور،چوہدری محمد اسحاق، ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف، سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور، انجینئر رفاقت حسین اعوان نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا وزیر اعظم سے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے عوامی وفود کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے احکامات دیے۔
وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ایک بیان میں سابق مشیر حکومت مبشر اعجاز کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
واپس کریں