دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج نے مقبوضہ کشمیر میںجعلی مقابلے میں4نوجوان شہیدکر دیئے،' این آئی اے' کے چھاپوں کا نیا سلسلہ
No image سرینگر20جون( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میںہندوستانی فوجیوں نے گزشتہ 48گھنٹے کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے جن میں سے 4نوجوانوںکو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے چار نوجوانوں کو گرفتار کر کے بعد ازاںکپواڑہ کے علاقے لولاب میں جاری محاصرے اور تلاشی کی نام نہادکارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا ۔ نوجوانوں کو لولاب لایا گیا اور جعلی مقابلے میں فائرنگ کر ے شہید کر دیا گیا۔ فوجیوں نے ایک اورنوجوان کوضلع پلوامہ کے علاقے چٹہ پورہ میںشہید کیا۔ ہندوستانی فوجیوں نے گزشتہ روز بھی ضلع کولگام کے علاقے ڈی ایچ پورہ میں دو نوجوانوں کو شہید کیاتھا۔جنوبی کشمیرکے ضلع شوپیاں میں کپواڑہ میںہندوستانی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے متعد د افراد زخمی ہوگئے۔
دریں اثناء ہندوستان تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج وادی کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے اورمتعدد افراد کو گرفتار کیا ۔ این آئی اے نے بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہمراہ جنوبی کشمیر میں چھاپہ مارکارروائی کی۔'این آئی اے' گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔انہی دنوں ' این اآئی اے' نے بارہمولہ میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
واپس کریں