دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ٹوئٹر سپیس پہ سرکاری اخراجات پہ کشمیر کاز اورپاکستان کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے نادان دوست
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان میں ٹوئٹر سپیس میں ایک ایسے گروپ متحرک ہیں جو بظاہر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے عنوان سے ٹوئٹر سپیس کرتے ہیں لیکن ان کا کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حق میں ہونا تو دور کی بات،و ہ اپنی لاعلمی ،جہالت اور غیر اخلاقی حرکات سے پاکستان کے لئے بھی زہر قاتل ثابت ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز ایک ایسی ہی ٹوئٹر سپیس میں،ایسے ہی افراد کے ایک گروپ نے تحریک آزادی، کشمیر کاز سے وابستہ افراد کے خلاف غیر اخلاقی اور جاہلانہ طرز عمل اپناتے ہوئے بہت غلط طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔اس گروپ نے گلگت بلتستان کی آزادی کا ہیروا کیپٹن برائون کو قرار دیا اور گلگت بلتستان کو جنگ لڑ کر آزاد کرانے والے کرنل مرزا حسن خان، میجر بابر اور کیپٹن حیدر کے کردار سے قطعی انکار کیا اور ان کی توہین کا روئیہ اپنایا۔انہوں نے کشمیرکاز کے لئے کام کرنے والے افراد کے خلاف بیہودہ الزامات لگاتے ہوئے غیر اخلاقی اور قابل مذمت روئیہ اپنایا۔
ٹوئٹر سپیس پہ متحرک یہ گروپ سرکاری اخراجات پہ کام کرنے والے افراد کے طور پر محسوس کیا جا رہا ہے ۔ ان کے پاس نہ معلومات ہے اور ان کا غیر اخلاقی اور جاہلانہ طرز عمل کشمیر کاز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی مفادات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا رہا ہے۔

واپس کریں