دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے '' را'' کے ایجنٹ کا نام سلامتی کونسل کی دہشت گردی فہرست میں شامل کرانے کی درخواست
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان نے افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے ایک انڈین '' را'' کے ایجنٹ کا نام دہشت گرد وں کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں درخواست دی لیکن انڈیا نے چند ممالک کی مدد سے اس کاروائی کو رکوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقگزشتہ ہفتے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی1267کمیٹی کو کو بتایا کہ ایک انڈین باشندہ گووندہ پٹنائک ڈگی ولاس جو افغانستان میں انڈیا کے ایک انجینئر کے بھیس میں کام کرتا تھا،وہ '' را'' کا ایجنٹ تھا اور اس نے13جولائی2018کوبلوچستان کے مستونگ کے علاقے میںدہشت گردی کروائی اوراس کے نتیجے میں 160پاکستانی شہری شہید اور200سے زیادہ زخمی ہوئے، اسی طرح اگست کے مہینے میں اس نے بلوچستان کے علاقے دلبندین کے علاقے میں ایک بس پر خود کش حملہ کروایااور اس میں چائینیز باشندے ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ وہ مزید کئی دہشت گردی کے حملوں میں ملوث ہے، پاکستان نے دو روز پہلے اس کا نام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کو دہشت گرد قرار دیا جائے تو انڈیا نے چند ممالک کے ساتھ مل کر اس پر ٹیکنیکل ہولڈ لگا دیا۔
واپس کریں