دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک آزادی اور آزاد کشمیر کے مفادات کے خلاف تحریک انصاف حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے پر متحدہ اپوزیشن کا آزاد کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ
No image مظفرآباد25جون2022 (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کی متحدہ اپوزیشن آزاد کشمیر کی متحدہ اپوزیشن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور آزاد کشمیر پیپلز پارٹی نے ہفتہ کو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی عمارت کے سامنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔نے ہفتہ کو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی عمارت کے سامنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرو مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے بانی صدراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم نے سسٹم ڈی گریڈ کرنے کی ہر کوشش ماضی میں بھی ناکام بنائی ہے اور آئندہ بھی کسی کو سسٹم ڈی گریڈ نہیں کرنے دیں گے۔ماضی میں کہا گیا کہ آزادکشمیر میں صدر اور وزیراعظم نہیں ہونے چاہے اور ممبران اسمبلی کی تعداد کم اور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ختم کرنے کی بات کی گئی۔ہم نے بھرپور حکمت عملی کے تحت یہ منصوبے ناکام بنائے۔قانون ساز اسمبلی منتخب نمائندوں کا فورم ہے جہاں عوامی حقوق کی بات کرنا ہمارا حق ہے،مگر موجود ہ مسلط شدہ حکومت غیر سنجیدہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے جس کا تحریک آزادی کشمیر سے بھی دور دور کا بھی کوئی تعلق نہیں۔25مئی کو جب اپوزیشن کے بلائے گئے اجلاس میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف احتجاج اور چکوٹھی تک اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا تو وزیراعظم اپنے وزرا سمیت اسلام آباد چلے گئے اور وہاں انہوں نے وفاقی حکومت کے خلاف عمران خان کے احتجاج میں حصہ لیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن ممبران اسمبلی کے احتجاجی دھرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ یہاں ایک نہیں بیک وقت کئی حکومتیں قائم ہیں،وزرا،سپیکر اور وزیراعظم کے مابین کوئی ہم آہنگی نہیں ہے اور ان سب کا الگ الگ طرز عمل اور سوچ وفکر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بیوگان،یتیموں کی کفالت کے لیے فنڈ اور بورڈ قائم کیا مگر اس حکومت نے اس قانون کو تاحال نظر انداز کیا ہے جو خطہ کے بے وسیلہ،یتیم بیوگان کے ساتھ صریحازیادتی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اپنے مطالبات پر نہ صرف قائم ہے بلکہ مطالبات پورے ہونے تک بائیکاٹ جاری رکھے گی۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آئین ا ور قانون کے تحت ہی نظام چل سکتا ہے اسے کسی فرد کی ذاتی خواہش اور انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔موجودہ وزیراعظم کو آزادکشمیر کی تاریخ اور جغرافیہ کا ہی علم نہیں،وزرات عظمی کے منصب کے تقاضوں سے ناواقف شخص آزادکشمیر کے نظام کے لیے بھی خطرہ ہے۔

واپس کریں