دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عوامی حمایت جاری رہنے تک مقبوضہ کشمیر میں مسلح آزادی پسند مزاحمت کار روں کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ہندوستانی فوج کے جنرل کی صحافیوں کی گفتگو
No image سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستانی فوج کے ایک سینئر جنرل نے سرینگر میں صحافیوں کے ایک منتخب گروپ سے ملاقات میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند مسلح مزاحمت کاروں کو مانے سے ہی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی مزاحمتی تحریک ختم نہیں ہو سکتی بلکہ اس کے لئے مزید کئی شعبوں میں سخت ترین کاروائیاں کی جار ہی ہیں۔ہندوستانی جنرل نے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر میں مسلح مزاحمت کار ' سافٹ ٹارگٹس'' کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے ہندوستانی حکومت ہل جاتی ہے۔
ہندوستانی فوج کے جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 42ونوں میں50سے زیادہ مسلح مزاحمت کاروں کو ہلاک کیا گیا ہے، یہ انڈیا کے لئے ایک چیلنج اور خطرہ ہیں۔ہندوستانی جنرل نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میںایک سو سے ڈیڑھ سو مسلح مزاحمت کار موجود ہیں ، یہ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتے جب تک انہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت حاصل نہ ہو۔مقبوضہ کشمیر میں عوامی حمایت ختم ہونے سے ہی مسلح مزاحمت کارختم ہو سکتے ہیں۔ اس لئے ہر سطح پہ سخت ترین کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
واپس کریں