دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفر آباد انتظامیہ تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں، مظاہرین پر تشددکی مذمت، صدر لبریشن لیگ خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن دھرنااورمظاہرہ کرنے پر مظفرآباد کی انتظامیہ کی طرف سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مظاہرین پر بہانہ لاٹھی چارج ، تشدد ،آنسو گیس کی شیلنگ اورفرنٹ کی قیادت و کارکنان کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
ر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظفرآباد کی انتظامیہ نے ریاستی طاقت استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی گماشتہ انتطامیہ کی طرف سے کشمیری عوام پر جاری ظلم و جبر اور ریاستی دہشتگردی جیسا اقدام کر کے ثابت کر دیا کہ مظفرآباد انتظامیہ کے ذمہ داران بھی گماشتہ ذہنیت ظلم وبربریت سفاکیت اور تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے راستے پرنہ صرف گامزن ہے بلکہ غاصب بھارت کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے -
خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے نے کہاکہ پرامن اور نہتے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر کے ہندوستان کے خلاف انکے احتجاج کو ریکارڈ پر لایا جانا چاہیے تھا اوربعد ازاں انہیں احتجاج ختم کرنے کے لئے تیار کیا جا سکتا تھا- اگر نااہلی انتظامیہ میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی اہلیت نہیں تھی تو دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں سے رابط کر کے ان کے ذریعے اس مظاہرے اور دھرنے کو پرامن طور پر مزاکرات کے ذریعے قائل کرایا جا سکتا تھا - لیکن لگتا ہے کہ نااہلی انتظامیہ نے قسم کھائی ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے خطے میں مقبوضہ کشمیر جیسی صورتحال کو ضرور پیدا کر کے عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی گھنانی سازش کو پروان چڑھا کر تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے لئے ہر حربہ استعمال میں لا ناپے تحریک آزادی کے اس بیس کیمپ میں ہندوستان کے غاصبانہ و ظالمانہ اقدامات- تحریک آزادی دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر اس طرح کا بہیمانہ تشدداور سلوک کس مقصد اور کس طاقت کی مدد کی جارہی ہے اور پاکستان سے کشمیریوں کے تعلق اور تحریک آزادی کی کیاخدمت کی جارہی ہے-جموں کشمیر لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مظفرآباد انتطامیہ کے جن بھی لوگوں نے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج بہیمانہ تشدد انسووں گیس کی شیلنگ اورگرفتاریاں کرائیں وہ یاد رکھیں کہ مستقبل میں مورخ ان کو وطن دشمن,وطن فروش ظالم سفاک عوام دشمن اور غاصب ہندوستان کے سہولت کاروں اور گماشتوں کے طور پر یادکرے گا - انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائیاور ایک انکوائری کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کائی جائے کہ آزاد کشمیر کے اندر مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا کرنے اور تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے کی سازش میں شریک اہلکاران انتظامیہ کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ان کو قانون کے کٹہرے لایا جائے تاکہ آئیندہ اس طرح کے ظالمانہ واقعہ کا اعادہ نہ ہو سکے۔

واپس کریں