دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین کے خلاف اورکشمیر میں لائین آف کنٹرول پہ متعین ہندوستانی فوج کے لئے 4800سنائپر رائفلوں کی خریداری
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) ہندوستان چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کے لئے 450کروڑ روپے مالیت کی 4800سنائپر( دور مار) رائفلیں خرید رہا ہے۔ہندوستانی میڈیا نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سنائپر رائفلیں338بور کی ہوں گی جو 1200میٹر دور تک نشانہ لگا سکیں گی۔ ہندوستانی وزارت دفاع کے مطابق یہ سنائپر رائفلیں چین کے خلاف اور کشمیر میں لائین آف کنٹرول پہ متعین ہندوستانی فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔ان سنائپر رائفلوں کے ساتھان کی78لاکھ گولیاں بھی خریدی جا رہی ہیں۔
واپس کریں