دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت پر کرپشن کے کڑے الزامات کے بعد صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وزیر اعظم تنویر الیاس کی ملاقات
No image اسلام آباد02 جولائی2022( کشیر رپورٹ) کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایوان صدر سے جاری خبر میں بتایا گیا ہے کہ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ایوان صدر کشمیر ہاس اسلام آباد میں اہم تفصیلی ملاقات کی۔ا ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔خبر میں مزید بتایا گیا کہ آزادکشمیر میں ایک بہتر بجٹ پیش کیا گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا اسی طرح مختلف پراجیکٹس بھی شروع کیے گئے ہیں جس سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اس موقع آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے مل جل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے میر پور کے ایک جلسے میں وزیر اعظم تنویر الیاس کی حکومت پر کڑی تنقید کی تھی اور ان کی طرف سے آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت پر کرپشن کے حوالے سے سخت الزامات اور تنویر الیاس حکومت کو یہ دھمکی کہ''موجودہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔وزیر اعظم تنویر الیاس نے اس دھمکی کے اگلے ہی روز بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو اپنا بڑا بھائی کہتے ہوئے یقین دہانی کرانے کی کوشش کی کہ وہ اصدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے ملاقات کریں گے اورن کی رہنمائی میں کام کریں گے۔
اب یہ واضح نہیں ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر اعظم تنویر الیاس کی آج کی ملاقات سے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی طرف سے کرپشن اورمیر پور میں زمینوں کی لوٹ مار کی صورتحال میں کس حد تک بہتری آئے گی اور صدر آزاد کشمیر کی تشویش کے امور کس حد تک دور ہوں گے اور ان کے مطالبات کو کس حد تک پورا کیا جائے گا۔
واپس کریں