دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفرآباد20اگست، میرپور25اورپونچھ ڈویژن میں30اگست کو بلدیاتی الیکشن ، الیکشن کمیشن نے حکومت کو فیصلے سے مطلع کر دیا
No image مظفر آباد 5اگست2022( کشیر رپورٹ) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے 20اگست کو مظفر آباد ڈویژن،25اگست کو میر پور ڈویژن اور پونچھ ڈویژن میں30اگست کو بلدیاتی الیکشن منعقد کرانے کی تواریخ طے کرتے ہوئے حکومت کو اپنے فیصلے سے مطلع کیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے آزاد کشمیر حکومت سے مشاورت طلب کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے گزشتہ روز سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کو مکتوب لکھا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور سپریم کورٹ کے 21دسمبر2021 سے پہلے منعقد کرنے کے حکم کے مطابق منعقد کرنا قانونی تقاضہ ہے۔آزاد جموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ2020کی دفعہ125Aکی ذیلی دفعہ 3کے تحت الیکشن کمیشن حکومت کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے تاریخ یا تواریخ کا اعلان کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے حکومت آزاد کشمیر سے کہا ہے کہ قانونی تقاضے کے حوالے سے درج بالا مقرر کردہ تواریخ پر بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں حکومت سے مشاورت کے لئے تحریک کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جائے تاکہ بلدیاتی الیکشن کے لئے انتخابی شیڈول جاری کیا جائے۔
واپس کریں