دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی تنظیم نو،شاہ غلام قادر صدر،طارق فاروق چودھری سیکرٹری جنرل ، مشتاق منہاس سینئر نائب صدر مقرر
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن )کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی تنظیم نو کرتے ہوئے شاہ غلام قادر کو صدر، طارق فاروق چودھری کو سیکرٹری جنرل اور مشتاق منہاس کو سینئر نائب صدر کے عہدے پہ نامزد کیا ہے۔بدھ کو شاہ غلام قادر ، طارق فاروق چودھری اور مشتاق منہاس نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے ساتھ وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان ، صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے انہوں نے احسن اقبال سے اپنے عہدے کے نوٹیفیکیشن وصول کئے۔
اب مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری اور سینئر نائب صدر مشتاق منہاس مسلم لیگ(ن) کی مرکزی تنظیم کے باقی عہدوں کے لئے مختلف شخصیات کے نام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو تجویز کریں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سابق صدر راجہ فاروق حیدر خان کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی تنظیم میں نائب صدر کے عہدے پہ نامزد کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر مسلم لیگ(ن) کے تینوں مرکزی عہدے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے،توقع کی جاتی ہے کہ شاہ غلام قادر، طارق فاروق چودھری اور مشتاق منہاس کشمیر کاز، آزاد کشمیر کے امور و مسائل کے حوالے سے اپنا کردار اخلاص،سرگرمی اور موثر طور پر ادا کرنے کے لئے روائیتی طریقوں سے ہٹ کرطریقہ کار اپنائیں گے۔
واپس کریں