دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
''میں ہندوستان کے پاسپورٹ کو اپنے جوتے کی نوک پہ رکھتا ہوں''، آزادی پسند کشمیری واحد کاشر کا' بی جے پی ' ترجمان سے انڈین ٹی وی چینل پہ مکالمہ
No image لندن( کشیر رپورٹ)انڈیا کے ایک ٹی وی چینل پہ کشمیر سے متعلق ایک مکالمے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی کہ جب کشمیر کی آزادی کے ایک سرگرم حامی واحد کاشر نے انڈیا کی حکمران جماعت' بی کے پی' کے ترجمان گورو بھاٹیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ '' میں انڈیا کے پاسپورٹ کو اپنے جوتے کی نوک پہ رکھتا ہوں''۔
'' ان ٹی وی نیوز'' کے مطابق کشمیر سے متعلق ہندوستان کی حکمران جماعت ' بی جے پی' کے ترجمان گورو بھاٹیہ اور لندن میں مقیم کشمیر کی آزادی کے ایک سرگرم حامی واحد کاشر کے درمیان تلخی کے ماحول میں مکالمہ ہوا۔اینکر کے سوال پر واحد کاشر نے کہا کہ میں ہندوستان کے پاسپورٹ کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔اس پر ' بی جے پی' کے ترجمان گورو بھاٹیہ غصے میں آگئے اور کہا کہ اس کو جوتا مار و تا کہ وہ پاکستان میں جا گرے۔ ' بی جے پی' ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت ماتا کی جے کہنا ہو گا۔کشمیری آزادی پسند واحد کاشر نے آزادی پسند کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ' بی جے پی' ترجمان گورو بھاٹیہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔
واپس کریں