دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم،قتل و غارت گری کی صورتحال میں پاکستان اور ہندوستان کی فوجوں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید الاضحی کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کو جبری طور پر تقسیم کی جانے والی سیز فائر لائین( جسے پاکستان اور ہندوستان نے لائین آف کنٹرول کا نام دے رکھا ہے) پہ مٹھائی کے تبادلے ہوئے۔ پاکستان اور ہندوستان کی فوج کے درمیان ہر سال مختلف موقعوں پر اسی طرح مٹھائی کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تقریبا دس لاکھ فوج نہتے کشمیریوں کے خلاف بدترین انسانیت سوز مظالم ، قتل و غارت گری کی مسلسل مہم میں مصروف ہے اور گزشتہ تیس سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو ہندوستانی فورسز نے قتل کیا ہے۔پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت کرتا ہے اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کے مظالم کی مذمت کرتا ہے،اس صورتحال میں ہندوستانی فوج کے ساتھ مٹھائی کے تبادلے سے پاکستان کے دوہرے معیار کااظہار ہوتا ہے۔ایران، افغانستان اور چین کے ساتھ سرحدوں پہ تو مٹھائی کے تبادلے نہیں ہوتے، دشمن قرار پائے ملک ہندوستان کے ساتھ مٹھائی کے یہ تبادلے کیا معنی رکھتے ہیں اور اس سے کیا پیغام دینا مطلوب ہے؟

واپس کریں