دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ریاست جموں وکشمیر کے ممتاز و معروف رہنما سردار محمد عبدالقیوم خان کی7ویں برسی
No image راولپنڈی( اطہر مسعود وانی)10جولائی کو جموں وکشمیر کے معروف رہنما ، آزاد کشمیر کے سابق صدر، وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے رہنما سردار محمد عبدالقیوم خان کی7ویں برسی منائی گئی۔سردار محمد عبدالقیوم خان ایک تاریخ ساز شخصیت تھے اور دنیا بھر میں کشمیر کے حوالے سے اپنی پہچان رکھتے تھے۔ سردار محمد عبدالقیوم خان صاحب کو ڈوگرہ مہاراجہ کے غلام نوجوانی میں علم بغاوت بلند کرنے کے حوالے سے '' مجاہد اول'' کا خطاب ملا تھا۔
کئی ملاقاتوں میں ان سے کئی تاریخی واقعات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔مجھے ان سے متعلق علمی کام کرنے کا موقع بھی ملا ۔ سردار محمد عبد القیوم خان صاحب نے متعدد کتابیں بھی لکھیں اور ان پر بھی بہت لکھا گیا ، تاہم ان کی شخصیت اور کردار کے حوالے سے ابھی بھی لکھا جانا باقی ہے، جس سے ان کی شخصیت اور کردار کو آج کے حالات و واقعات کے تناظر میں سامنے لایا جا سکے۔
یہ امر افسوسناک ہے کہ آزادکشمیر میں کئی ادارے قائم ہونے کے باوجود علمی اور تحقیقی کام پر توجہ نہیں دی جاتی جس سے کئی تاریخی شخصیات بھی تاریخ کی گرد میں کھو جاتی ہیں اور آنے والی نسلیں ان تاریخی شخصیات کے کردار اور کارناموں سے لاعلم رہتی ہیں۔یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ سردار محمد عبدالقیوم خان صاحب کی وفات کے بعد ان کی شخصیت اور کردار کے بارے میں اس طرح نہیں لکھا گیا اور انہیں آزاد کشمیر اور پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جو ان کا حق تھا۔
یوں توا سردار محمد عبدالقیوم خان صاحب سے لڑکپن سے میرا ملنا جلنا رہا تاہم 2002سے ان کے ساتھ میرا ذاتی طور پر ایک قریبی تعلق قائم ہوا۔میں عرصہ پانچ سال مسلم کانفرنس کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات رہا ، تاہم سردار عتیق احمد خان صاحب کی نسبت میری '' فریکوئنسی'' سردار محمد عبدالقیوم خان صاحب سے ملتی تھی، وہ مجھے خصوصی اہمیت دیتے اورشفقت کرتے تھے۔
واپس کریں