دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
19جولائی کوروس، ترکی اور ایران کے سربراہان کی اہم ملاقات، شام امن عمل سے متعلق اہم اقدامات متوقع
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ترکی کے صدر طیب اردگان19جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے، اس موقع پر روس، ترکی اور ایران کے سربراہان شام میں امن عمل کے حوالے سے باہمی تعاون پر مبنی اہم فیصلے کریں گے۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن،ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تہران میں اہم ملاقات کریں گے جس میں مشرق وسطی میں 11سال سے جاری تنازع کے خاتمے سے متعلق باہمی اشتراک پر مبنی امن عمل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔اس موقع پر روس کے صدر ترکی اور ایران کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق روس، ترکی اور ایران کے سربراہان کی یہ ملاقات مشرق وسطی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔روس اور ترکی کے صدور کے اس دورہ تہران سے ایران کو امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف بڑہتے ہوئے دبائو کا کائونٹر کرنے میں بھی اہم مدد ملے گی۔امریکہ ایران کو
واپس کریں