دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر،ہندوستانی فوجیوں کے باہمی لڑائی میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک متعدد زخمی
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور اودھمپور علاقے میں ہندوستانی فوجیوں کی آپس کی لڑائی میں تین ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پہلا واقعہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیش آیا جب ہندوستانی فوجی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے دو ہندوستانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ دوسرا واقعہ اودھمپور میں ہندوستانی فوج کے ' آئی ٹی بی ٹی' کے کیمپ میں فوجی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں ہندوستانی فوجی خودکشی اور باہمی لڑائیوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
واپس کریں