سرینگر میں بھارتی فوج کی کمانڈو ٹیم پر حملہ، دو کمانڈو ہلاک متعدد زخمی، پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اورمارٹر شیلنگ کا تبادلہ
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) سرینگر میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے ایک حملے میں بھارتی فوج کی ' کوئک ایکشن ٹیم ' پر حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں،بھارتی فوج کے مطابق جمعرات کو اس حملے میں دو کمانڈو ہلاک اور چند فوجی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پارمپورہ کے خوشیپورہ علاقے میں بھارتی فوج کی ' کوئک ایکشن ٹیم' پر حملہ کیا گیا۔بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوج نے میڈیا کو بتا یا کہ جمعرات کو لائین آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق پونچھ کے کرنی اور کسبہ سیکٹرز میں جمعرات کی دوپہر فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا تبادلہ ہوا ۔
واپس کریں