دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات نہ ہونا نیشنل سیکیورٹی رسک ہے،بلاول بھٹو زرداری
No image اسلام آباد۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں فیئر اینڈ فری الیکشن نہ ہونا ملک کے لئے ایک بڑا نیشنل سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں اپنی پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کی ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر آپ نے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پورا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے دو روز قبل گلگت بلتستان کے صحافیوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن نومبر میں کرائے جائیں گے۔دوسری طرف اس طرح کی اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان حکومت جلد ہی گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا اعلان کر سکتی ہے۔
واپس کریں