دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان میں7ویں مردم شماری اگست کے آخر میں شروع ہو گی
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان میں7ویں مردم شماری اگلے ماہ، اگست کے آخر میں شروع کی جائے گی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ہو گی۔ نئی مردم شماری کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات(2023)کے لئے نئی حلقہ بندیاں کرے گا۔مردم شماری کے لئے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جسے پائلٹ مردم شماری کا نام دیا گیا اور اس میں مردم شماری کے سافٹ ویئر کی ٹیسٹنگ اور چیکنگ کی جائے گی۔اسلام آباد سمیت ملک کے 20 بلاکس میں پائلٹ مردم شماری شروع کی گئی ہے۔
واپس کریں