دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' بی جے پی ' حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کو سرکاری پالیسی کے طور پر اپنا ئے ہوئے ہے
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی انتہا پسند ہندو تنظیموں کی نمائندہ ' بی جے پی ' حکومت نے طاقت کی بنیاد پر کھل کر کاروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کی مختلف لبادوں میں چھپ کر کاروائیاںکرنے کی حکمت عملی بھی اپنا رکھی ہے۔ہندوستان کے قومی سلامتی کے ایڈوائزر اجیت ڈوبھال نے ' آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل' کے اجلاس میں کہا ہے کہ کچھ لوگ مذہب اور نظرئیے کے نام پر دشمنی پیدا کرتے ہیں جس سے پوری قوم متاثر ہوتی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مذہبی رہنمائوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ واضح رہے کہ ' بی جے پی ' حکومت نے ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندی کے رجحان کے تحت انتقامی کاروائیوں کو سرکاری سطح پر پالیسی کے طور پر اپنا یا ہے۔ مختلف عالمی اداروں کے علاوہ امریکہ کے انسانی حقوق اور دنیا میں مذہبی آزادی کی صورتحال کے بارے میں امریکی حکومت کے ادارے نے بھی ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو ' بی جے پی ' حکومت کی طرف سے سرکاری پالیسی کے تحت بدترین ظالمانہ کاروائیوں کی صورتحال کو اپنی رپورٹس میں بیان کیا ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ ہندوستان کی عدالتیں بھی ' بی جے پی' حکومت کی ان ظالمانہ کاروائیوں میں سہولت کاری فراہم کر رہی ہیں۔
واپس کریں